ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے محکمہ صحت، محکمہ بلدیہ کی جانب سے احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یادگیر ضلع پولیس کی جانب سے گاندھی چوک سے سبزی مارکیٹ تک ایک معلوماتی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رشی کیش بھگوان نے کی۔
اس موقع پر انہوں نے عوام کو ماسک تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ گھر سے باہر نکلنے والے ہر آدمی کو ماسک پہننا لازمی ہے انہوں نے کہا کہ ماسک جرمانے کے ڈر سے نہیں بلکہ اپنی صحت کا خیال رکھنے کے لیے پہنیں۔ماسک نا لگا کر آپ اپنی صحت کے علاوہ دوسروں کی صحت سے بھی کھیل رہے ہیں۔