اردو

urdu

Board of Islamic Education Karnataka Convocation بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک کا تقسیم اسناد پروگرام

بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک شورا پور کے زیر اہتمام تقسیم اسناد پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام میں بڑی تعداد میں طلبہ کو انعامات و اسناد بانٹے گئے۔ Board of Islamic Education Karnataka Convocation

By

Published : Sep 1, 2022, 5:37 PM IST

Published : Sep 1, 2022, 5:37 PM IST

بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک کا تقسیم اسناد پروگرام
بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک کا تقسیم اسناد پروگرام

یادگیر:کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شوراپور میں بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک شوراپور کے زیر اہتمام ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں طلبا و طالبات کے درمیان انعامات و اسناد تقسیم کیے گئے۔

جلسہ میں مہمان خصوصی کے طور پر عبدالکلیم رکن جماعت، ڈاکٹر علاءالدین، خواجہ خلیل احمد، صدر ٹیپو سلطان سیوا سنگھ، توفیق اسد پوری، قاسم علی، امجد حسین، محمدیونس کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔

بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک کا تقسیم اسناد پروگرام

اس موقع پر مقررین نے بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل میں دینی تعلیم کا شعور پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نئی نسل میں دینی تعلیم سے آراستہ کرانے کے لئے بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک پوری کوشش کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

اسی حوالے سے شورا پور اور تماپور کے مختلف اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے طلباء و طالبات کو کنڈا، اردو، انگریزی اور ہندی جار زبانوں میں دینی نصابی کتاب فراہم کی گئی تھی اور اسی کی مناسبت پر امتحانات منعقد کیے گئے اور امتحانات میں کامیاب طلبہ و طالبات کو آج انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details