بیدر:پرنسپل شاہین ڈگری کالج بیدر میں بی اے اور بی ایس سی انٹیگریٹڈ مع یو پی ایس سی کے علاوہ ڈپلومہ ان عربک و اسلامک اسٹاٹکس کے جملہ 80 سے زائد طلبہ و طالبات کو ڈگریاں تقسیم کرنے کے لیے 14 جنوری بروز اتوار بمقام شاہین ڈگری کالج (شاہین کیمپس) شاہ پور گیٹ شاہین نگر بیدر میں کانووکیشن تقریب عمل میں آئے گی۔ اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر کریں گے۔ اس کانووکیشن تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے محمد رحیم خان ریاستی وزیر برائے بلدی نظم و نسق و اُمور حج حکومتِ کرناٹک شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
Shahin Foundation شاہین فاؤنڈیشن نے بچوں اور والدین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اٹھایا قدم
جب کہ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے محمد رحیم خان ریاستی وزیر برائے بلدی نظم و نسق و حج اُمور حکومتِ کرناٹک کے علاوہ نصیر احمد پولٹیکل سکریٹری چیف منسٹر کرناٹک، ڈاکٹر طہٰ متین منیجنگ ڈائریکٹر ایکورا اسپتال بنگلور اور فرید زری والا ڈائریکٹر نوری گروپ آف کمپنیز کے علاوہ مہمانانِ اعزازی کی حیثیت سے عبدالحسیب مینجینگ ڈائریکٹر شاہین ادارہ جا بیدر، عبدالمقیت ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر، محترمہ ذکیہ بیگم صاحبہ ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر ، محترمہ مہر سلطانہ صاحبہ ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر، محترمہ شائستہ ناز صاحبہ ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر اور محترمہ وفا صاحبہ ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر شرکت کریں گے۔