اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ میں کنٹراکٹ ملازمین ایسوسی ایشن کا احتجاج - گلبرگہ میں ہاسٹل اور اسکول ورکرز کا احتجاج

گلبرگہ میں محکمہ پسماندہ طبقات و بہبودی Department of Backward Classes and Welfare دفاتر میں ہوئی دھاندلیوں اور بدعنوانیوں کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کنٹراکٹ ملازمین ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

گلبرگہ میں کنٹراکٹ ملازمین ایسوسی ایشن کا احتجاج
گلبرگہ میں کنٹراکٹ ملازمین ایسوسی ایشن کا احتجاج

By

Published : Dec 11, 2021, 3:12 PM IST

کرناٹک کے گلبرگہ میں محکمہ پسماندہ طبقات و بہبودی دفاتر کے سامنے مختلف تنظیموں نے دھرنا Various organizations organized sit-in منظم کیا۔

گلبرگہ میں محکمہ ضلع پسماندہ طبقات و بہبودی دفاتر میں ہوئی دھاندلیوں اور بدعنوانیوں کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سرکاری ہاسٹل اور ریزیڈینشل اسکول کے کنٹراکٹ ملازمین ایسوسی ایشن Contract Employees Association کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

اس موقع پر ہاسٹل کنٹراکٹ اسوسی ایشن کے صدر بھیم سٹی نے کہا ہاسٹل اور اسکول میں خدمات انجام دینے والے کئی ورکرز کو ملازمت سے نکالا جارہا ہے۔کئی سال سے یہ لوگ ہاسٹل اور ریزیڈینشل اسکول میں اپنی خدمات کو انجام دیتے آرہے ہیں،جس میں غریب اور بیوا خواتین شامل ہیں۔ان لوگوں کا گزارا اسی ملازمت کی تنخواہوں سے چلتا ہے۔انھیں ملازمت سے نکالنے کی وجہ یہ لوگ راستے پر آگئے ہیں۔

ایسوسی ایشن نے ان ملازمین کو دوبارہ کام پر لینے اور ان کی روکی گئی تنخواہوں کو جاری کرنے، گلبرگہ بی سی ایم دفتر میں ہوئی دھاندلیوں اور بدعنوانیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details