ریاست کرناٹک کے وزیر برائے طبی تعلیم ڈاکٹر سدھاکر نے کہا کہ عنقریب دو یا تین ہفتوں میں یادگیر ضلع میں میڈیکل کالج عمارت کی تعمیری کام کے لیے بھومی پوجا کا اہتمام کیا جائے گا۔
یادگیر میں میڈیکل کالج کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا یادگیر میڈیکل کالج کے قیام کے لیے اجازت مل گئی ہے۔ کالج کی عمارت کی تعمیر کے لیے ٹنڈرس کا مرحلہ جاری ہے۔ میڈیکل کالج عمارت کا تعمیری کام 30 ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکام کے مطابق یادگیر میڈیکل کالج میں 111 تدریسی عملہ کی تقرر کی گنجائش ہے۔ اس مسئلہ کو بھی عنقریب حل کر لیا جائے گا۔
یادگیر میں میڈیکل کالج کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا انہوں نے کہا کہ یادگیر میڈیکل کالج میں 150 ایم بی بی ایس کی نشستوں کے لیے داخلے کی اجازت ملی ہے۔ جس کے لیے تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کے تقررات کیے جائیں گے۔