بنگلور: کرناٹک کے مختلف علاقوں میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور بجرنگ دل کے جانب سے اپنے کارکنان میں 'آیودھہ پوجا' Ayudha Puja کے نام پر ہتھیار بانٹے گئے ہیں جس سے ریاست کے اقلیتی طبقات میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔
اس ضمن میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کرناٹک کے سیکرٹری اشرف کہتے ہیں کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ معاشرے میں نفرت پھیلا رہا ہے اور اقلیتی طبقات میں ڈر پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے ترشول دیکشا کا جواب سنویدھان دیکشا سے دینا ہوگا، کانسٹیٹیوشن ہی ہمارا مضبوط ہتھیار Constitution Better weapon Against Anti-Social Elements ہے، اس لیے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی عوام سے اپیل کرتی ہے کہ دستور کو ہتھیار بنائے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے جدوجہد کریں۔
Constitution Better weapon Against Anti-Social Elements: سماج دشمن عناصر کے خلاف دستور بہتر ہتھیار: ایس ڈی پی آئی - راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور بجرنگ دل
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور بجرنگ دل کی جانب سے 'آیودھہ پوجا' Ayudha Puja کے نام پر کرناٹک میں ہتھیار بانٹے گئے ہیں۔ جس سے ریاست کے اقلیتی طبقات میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔
سماج دشمن عناصر کے خلاف دستور بہتر ہتھیار: ایس، ڈی، پی، آئی
مزید پڑھیں:
Abu Asim Azmi on Dharam Sansad: 'مذہبی جذبات مجروح کرنے والوں کے خلاف یو اے پی اے کا اطلاق ہونا چاہیے'
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بومائی کے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ RSS and Bajrang Dal کی حمایت کے بعد سے ریاست میں نہ صرف مسلمان بلکہ عیسائی برادی کے گرجا گھروں پر بھی اینٹی کنورزن کے بہانے بجرنگ دل کے کارکنان مسلسل حملے کر رہے ہیں جس سے ریاست کے اقلیتی طبقات میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔