ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے بہترعلاج کی سہولت فراہم کرنے کے غرض سے کانگریس پارٹی کی جانب سے آج ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
گلبرگہ: ریاستی حکومت کے خلاف کانگریس کارکنان کا احتجاج - Increase in Corona victims
گلبرگہ شہر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے بہترعلاج کی سہولت فراہم کرنے کے غرض سے کانگریس کارکنان کے جانب سے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
اس موقع پر چیتاپور حلقے کے رکن اسمبلی پرینک کھر گے نے کہا کہ 'کرناٹک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے' اب تک ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس کے باوجود بھی ریاستی حکومت کورونا متاثرین کے بہترعلاج کے لئے کوئی سہولت فراہم نہیں کر رہی ہے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'ہسپتالوں میں بیڈز کی کمی کو دیکھتے ہوئے کانگریس پارٹی کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کو 6سو بیڈز بھیجے گئے ہیں لیکن حکومت کے دباؤ میں ہسپتال انتظامیہ ان بیڈز کو لینے سے انکار کر رہی ہے۔ جس کو لے کر آج کانگریس کارکنان نے سڑک پر بیڈ لگا کر ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔