اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹیپو جینتی نہ منائے جانے کے خلاف کانگریس کی مہم - tipu

بی جے پی حکومت کی جانب سے کرناٹک کانگریس نے ٹیپو سلطان کی جینتی کے سرکاری انعقاد کو ملتوی کیے جانے کے بعد پوری ریاست حکومت کے اقدام کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیپو جینتی نہ منائے جانے کے خلاف کانگریس کی مہم

By

Published : Aug 1, 2019, 11:50 PM IST

کانگریس کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے جمعرات کو ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ میں کانگریس اراکین اسمبلی پارٹی کے لیڈر سدھارمیا، ریاستی کانگریس کے صدر دنیش گنڈوراؤ ،ایچ کے پاٹل،ایچ سی مہادیوپَّا اور دیگر رہنما موجود تھے۔ میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بی جے پی حکومت کے اس حکم کے خلاف ریاست کے عوام سے رائے لی جائے گی۔
وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا نے گذشتہ ہفتے ریاست کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد شیر میسور ٹیپو سلطان کی جینتی پر سرکاری تقریب کے انعقاد کو رد کیے جانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ فیصلہ بی جے پی کے جی بوپیَّا کی اس عرضی کے تناظر میں کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ضلع میسور کے لوگوں نے سابقہ حکومت کے حکم پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔
کانگریس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ٹیپو جینتی کا انعقاد رد کیے جانے سے متعلق فیصلے سے بی جے پی حکومت کے ذریعے اس شخص کی بے حرمتی ظاہر ہوتی ہے جس نے برطانوی نو آبادیات کے خلاف جنگ کی اور شہید ہوئے۔
پارٹی کے ذرائع کے مطابق کانگریس کے رہنماؤں نے ان اسمبلی سیٹوں پر مضبوط امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جو 15 باغی اراکین اسمبلی کے نااہل ٹھہرائے جانے کے بعد خالی ہوئی ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details