اردو

urdu

ETV Bharat / state

MIM Leader On Bidar MLA Raheem Khan کانگریس کرپشن مخالف نہیں بلکہ کرپشن کی تائید کررہی ہے: مرزا شفیع اللہ بیگ - بنگلور اردو نیوز

کرناٹک میں جب سے بھارتیہ جنتا پارٹی نے اقتدار سنبھالا ہے تب ہی اپوزیشن بی جے پی پر بدعنوانی کا سنگین الزامات لگاتی آرہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 3, 2023, 9:36 AM IST

کانگریس کرپشن مخالف نہیں بلکہ کرپشن کی تائید کررہی ہے: مرزا شفیع اللہ بیگ

بنگلور: بیدر میں مجلس کے رہنما نے الزام عائد کیا کہ کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) حکومت کے کرپشن کے خلاف اپوزیشن کانگریس ایوان اسمبلی سے سڑکوں تک احتجاج کر رہی ہے اور کئی مرتبہ وزیر اعلی بومائی سے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ایک طرف کانگریس بدعنوانی کو لیکر بی جے پی حکومت پر حملہ آور ہے تو دوسری جانب کانگریس اپنے ہی ایم ایل اے پر لگائے جارہے کرپشن کے سنگین الزامات کو نظر انداز کر رہی ہے۔ حال ہی میں بیدر شہر کے کانگریس کے ایم ایل اے رحیم خان کو ایک اسٹنگ آپریشن میں مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے بے نقاب کیا گیا لیکن اس معاملے پر کانگریس کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اب بیدر کے کانگریس کے ایم ایل اے رحیم خان کا ایک مبینہ گھوٹالہ منظر عام پر آیا ہے، جس میں کانگریس ایم ایل اے پر ڈرنکنگ واٹر گھوٹالے کا الزام لگایا جارہا ہے۔ جس کے خلاف شہر بیدر کے مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر مرزا شفیع اللہ بیگ نے لوک آیکت سے شکایت کی ہے۔

کانگریس ایم ایل اے پر رشوت خوری کا الزام
کانگریس ایم ایل اے پر رشوت خوری کا الزام

مرزا شفیع اللہ بیگ کا کہنا ہے کہ کانگریس کرپشن کے خلاف نہیں بلکہ کرپشن کی تائید میں کام کر رہی ہے۔ مرزا شفیع اللہ بیگ نے ایم ایل اے رحیم خان پر الزام عائد کیا کہ شہر میں گزشتہ سال جو 10 ھیماس لائٹس کو نصب کیا گیا تھا اس میں رحیم خان نے ہیرا پھری کی ہے اور کمیشن خوری کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیماس کے علاوہ، شہر میں میونسپلٹی کی جانب سے جو پینے کا پانی سپلائی کیا جاتا ہے اس میں بھی رحیم خان نے بڑے پیمانے پر گھوٹالہ کیا ہے اور انہوں نے لوک آیکت کو متعلقہ تمامی تفصیلی دستاویزات مہیا کیے اور شکایت درج کروائی ہے جس پر جلد کارروائی شروع کیے جانے کے امکانات ہیں۔

کانگریس ایم ایل اے پر رشوت خوری کا الزام

بیگ نے کرناٹک کانگریس سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ کی پارٹی کی جانب سے اگر رحیم خان ہی کو بیدر حلقے سے نمائندگی کے لئے الیکشن میں اتارا جاتا ہے تو شہر کی عوام ایسے کرپٹ رشوت خور ایم ایل اے رحیم خان کی قیادت کو قبول نہیں کریگی۔ اس پورے معاملے میں جب ای ٹی وی بھارت نے کانگریس کے لیڈر و راجیہ سبھا کے ایم پی ڈاکٹر ناصر حسین سے بھی بات چیت کی جس پر ناصر حسین نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے انکوائری کی جار رہی ہے اور رپورٹ آنے کے بعد پارٹی کی قیادت کوئی فیصلہ ضرور لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : Voter ID Enrollment Awareness Drive بنگلور میں مسلم یوتھ نے 'ووٹر اویرنیس ڈرائو' لانچ کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details