اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کانگریس کرناٹک میں حالات کو خراب کرنے کے لیے ذمہ دار'

کرناٹک بھرمیں شہریت ترمیمی قانون 2019 کے خلاف ہورہے پرامن دھرنوں کے سلسلے میں وزیراعلی سی ایم بی ایس یدیورپا نے کہا کہ 'سی اے اے کے خلاف مظاہروں کے پیچھے کانگریس کا ہاتھ ہے'۔

Congress responsible for worsening the situation in Karnataka
'کانگریس، کرناٹک میں حالات کو خراب کرنے کی ذمہ دار'

By

Published : Dec 19, 2019, 1:14 PM IST

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف ریاست کے مختلف حصوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ذریعہ احتجاج کے دوران کرناٹک کے وزیراعلی بی ایس یدیورپا نے جمعرات کے روز امن کا مطالبہ کیا اور اس قانون سے متعلق مسلم کمیونٹی میں خوف کو ختم کرنے اپیل کی۔

وزیر اعلی نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ ان کی حکومت کرناٹک میں شہریت ترمیمی قانون "سو فیصد" نافذ کرے گی۔

یدیورپا نے کہا کہ 'میں اقلیتی مسلم بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں، اس قانون سے آپ پر کوئی اثر نہیں پڑے گاأ آپ کے مفاد کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ براہ کرم تعاون کریں، امن و امان برقرار رکھیں'

یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ہم نے قانون کے حق میں یا اس کے خلاف کسی بھی طرح کے احتجاج کی اجازت نہیں دی ہے ، اور دفعہ 144 (ممنوعہ احکامات) پر نافذ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ابھی کے لئے حالات معمول کے مطابق ہیں۔ کوئی مسئلہ نہیں ہے، کسی کو بھی اس سلسلے میں کوئی پروگرام ترتیب نہیں دینا چاہئے اور ہر ایک کو امن برقرار رکھنا چاہئے ... پولیس چیزوں پر نظر رکھے ہوئے ہے'۔

بنگلورو کے ٹاؤن ہال اور میسور بینک سرکل کے علاقے کے قریب پولیس نے مظاہرین کو حراست میں لیا ہے۔

گلبرکہ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر بیس افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دہلی میں بھی پولیس نے لال قلعے کے قریب جمع ہونے والے مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔

کرناٹک بھر میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت احکامات نافذ کردیئے گئے ہیں۔ جمعرات کو سی ایم بی ایس یدیورپا نے کہا کہ سی اے اے کے خلاف مظاہروں کے پیچھے کانگریس کا ہاتھ ہے۔

مزی دپڑھیں : کرناٹک میں دفعہ 144، ہزاروں لوگ سڑکوں پر

دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ، جسولہ وہار، شاہین باغ اور منیرکا کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں۔

دربھنگہ میں سٹیزن شپ ایکٹ اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سی پی آئی-ایم کے کارکنوں نے لاہیریاسری ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک کو بلاک کردیا مزید تازہ کاریوں کے لئے بنتے رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details