اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Elections کانگریس نے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی - کرناٹک اسمبلی انتخابات

کانگریس نے ہفتہ کے روز کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کی اپنی تیسری فہرست جاری کی۔ طویل تذبذب کے بعد سابق سی ایم سدارامیا نے کولار سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ ملتوی کر دیا ہے۔ سدارامیا اس اسمبلی انتخابات میں صرف ورنا حلقہ سے الیکشن لڑیں گے۔

کانگریس نے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی
کانگریس نے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی

By

Published : Apr 15, 2023, 3:47 PM IST

بنگلور: کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس پارٹی نے 43 ناموں کے ساتھ ہفتہ کو امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی ہے۔ ایک طویل تذبذب کے بعد سابق سی ایم سدارامیا نے کولار سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ ملتوی کر دیا ہے، جیسا کہ انہوں نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا۔ کانگریس پارٹی نے کولار سے کوتھور جی منجوناتھ کو میدان میں اتارا ہے۔ وہیں یہ بھی توقع کی جا رہی تھی کہ اگر سدارامیا وہاں سے نہیں لڑے تو جے ڈی (ایس) سے کانگریس میں شامل ہونے والے کے سری نواسا گوڑا کو کانگریس سے ٹکٹ دیا جائےگا لیکن پارٹی نے منجوناتھ کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔

کانگریس نے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی

منجوناتھ ملباگل حلقہ سے سابق ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ سدارامیا اس اسمبلی انتخابات میں صرف ورنا حلقہ سے الیکشن لڑیں گے۔ بی جے پی کے سابق وزیر اور کانگریس میں شامل ہونے والے لکشمن سوادی کو اتھانی سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ دراصل بی جے پی نے انہیں یہاں سے ٹکٹ دینے سے انکار کردیا تھا۔ ساودھی نے حال ہی میں کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے صدر ڈی کے شیوکمار کے ساتھ بات چیت کے بعد کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔

کانگریس نے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی

ڈی کے شیوکمار نے یہ بھی کہا کہ بیلگاوی علاقہ سے آنے والے چند دنوں میں کئی اہم لیڈر کانگریس پارٹی میں شامل ہوں گے۔ کانگریس نے ابھی اسمبلی انتخابات کے لیے مزید 15 امیدواروں کا اعلان کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Elections 2023 ٹکٹ نہ ملنے پر کرناٹک بی جے پی میں بغاوت، متعدد پارٹی رہنماؤں کا استعفی

ABOUT THE AUTHOR

...view details