ریاست کرناٹک میں ضمنی انتخابات کے لیے کانگریس نے اپنے 8 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔
اس فہرست میں بھیمننا نائیک (یلاپور)، بی ایچ بننی کوڈ (ہیرےکرور)، کے بی کولی واڈ (رننےبیننور) ایم انجنا اپا ( چکابلاپور) ایم نارائن سوامی ( کے آر پورا) ایم شیوراج ( مہالکشمی لےآؤٹ) پدماوتی سوریش (ہوسکوٹ) اور ایچ پی منجو ناتھ (ہنسور) کے نام شامل ہیں۔
پارٹی کے جنرل سکریٹری مکل واسنک نے ایک بیان میں کہا ، 'کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے کرناٹک کی قانون ساز اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کی حیثیت سے درج ذیل افراد کے ناموں کو منظوری دے دی۔'