اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Budget: کرناٹک بجٹ پر کانگریس کا ردعمل - کرناٹک کے وزیر اعلی نے بجٹ پیش کیا

کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے ریاستی بجٹ میں اعلان کیا کہ محکمہ اقلیتی بہبود کے متعدد رہائشی اسکولز کو ضم کرتے ہوئے ان کا نام تبدیل کرکے 'اے پی جے عبدالکلام ریزیڈنشیل اسکولز' رکھا جائے گا۔ APJ Abdul Kalam Residential Schools

کرناٹک بجٹ پر کانگریس کا ردعمل
کرناٹک بجٹ پر کانگریس کا ردعمل

By

Published : Mar 5, 2022, 1:09 PM IST

کرناٹک کے وزیراعلیٰ بسوراج بومائی نے ریاستی بجٹ پیش کیا ہے اور اسے تاریخی قرار دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'یہ بجٹ ریاست کو ترقی کی راہ لے جائے گا۔' Karnataka CM presents budget 2022-23

اس بجٹ کے ردعمل میں کرناٹک کانگریس کے کارگزار صدر سلیم احمد نے کہا کہ 'بی جے پی حکومت کا یہ بجٹ مایوس کن ہے اور اسے اگلے انتخابات میں فائدہ اٹھانے کی غرض سے پیش کیا گیا ہے۔' Saleem Ahmed on Karnataka budget

کرناٹک بجٹ پر کانگریس کا ردعمل

وہیں ویلفیئر پارٹی کرناٹک کے صدر ایڈووکیٹ محمد طاہر نے اسے ایک فاشسٹ حکومت کا عوام و اقلیت مخالف بجٹ قرار دیا۔' Advocate Mohammed Tahir on Karnataka budget

وزیراعلیٰ نے اس بجٹ میں اعلان کیا کہ محکمہ اقلیتی بہبود کے متعدد رہائشی اسکولز کو ضم کرکے ان کا نام تبدیل کرکے 'اے پی جے عبدالکلام ریزیڈنشیل اسکولز' APJ Abdul Kalam Residential Schools رکھا جائے گا۔ ان اسکولز کی جدید کاری کے لیے اس بجٹ میں 25 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔'

اس کے علاوہ حکومت 'قومی روزی روٹی مشن' کے تحت اقلیتی برادری کے اسٹریٹ وینڈرس، پش کارٹ فروشوں وغیرہ کے لیے مالی امداد کی پیشکش کرے گی۔ یہ اسکیم پرانی ہی ہے، تاہم اس بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Bihar Budget 2022-23: بہار نے 2.37 لاکھ کروڑ کا بجٹ پیش کیا، تعلیم کے شعبہ کیلئے سب سے زیادہ رقم مختص

یاد رہے کہ گزشتہ سال کرناٹک بجٹ کو سابق وزیر اعلیٰ یڈیورپا نے پیش کیا تھا، حالانکہ اس میں وعدے کیے گئے تھے لیکن زمینی سطح پر ان وعدوں کا نفاذ نظر نہیں آیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details