مظاہرین نے کہا کہ ریاست میں برسر اقتدار حکومت کی پالیسی عوام مخالف ہے۔
ضلع کانگریس پارٹی نے شہر کے ڈپٹی کمشنر آفس کے روبرو احتجاج کیا۔
ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر مری گوڑا کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر یادگیر کے توسط سے ریاستی گورنر کو ایک میمورنڈم بھیجا گیا۔
اس موقع پر سینئر کانگریس رہنما و سابق رکن قانون ساز کونسل چنا ریڈی نے ریاستی حکومت کے خلاف الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کانٹریکٹ لیبر قانون، لینڈریفامس قانون، کورونا پر قابو پانے کے لئے کی جانے والی کاوشوں میں بدعنوانی کی ہے۔