ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں کانگریس پارٹی کی جانب سے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے جانب سے جاری کردہ عوامی مخالف پالیسوں کے خلاف یہاں کے جگت سرکل سے ہوتے ہوئے تحصیلدار آفیس تک احتجاجی جلوس نکلا گیا۔
گلبرگہ: کانگریس پارٹی کی جانب سے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج اس موقع پر مظاہرین نے مطالبہ کر تے ہوئے کہا، کہ ملک میں دن بدن پٹرول ڈیزل گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
بی جے پی حکومت عوام کی ترقی کے لئے کام کر نے کے بجائے ملک میں نئے نئے پالیسیوں کو جاری کر کے کسان مزدور غریب عوام کے لئے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔
آج ملک بھر کورنا وائرس سے عوام پریشان ہیں، کئی مزدور آج بے روزگار ہیں۔
گلبرگہ: کانگریس پارٹی کی جانب سے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج ایسے حالات میں مرکزی حکومت پیٹرول ڈیزل گیس کی قیمت میں اضافہ کر رہی ہے۔
ایسے میں غریب مزدوروں عوام کی گزر بسر کیسے ہوسکتی ہے، آج ملک میں کسان گزشتہ تین ماہ سے اپنے حقوق کے لئے دھر نے پر بیٹھا ہے، مگر مرکزی حکومت کسان کے مسائل حل کرنے بجا ئے کسانوں پر زور زبردستی سے پیش آرہی ہے۔
تاہم کانگریس پارٹی ملک کے کسانوں کے ساتھ اور عوام مزدوروں مخالف پالیسوں کو واپس لینے کے لئے ملک بھر میں گلی سے لیکر دہلی تک مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: گلبرگہ: پٹرول کی قیمتوں کے خلاف ڈبلیو پی آئی کا احتجاج