ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر یہاں کے ضلع کمشنر آفیس روڈ کے باہرگلبرگہ ضلع کانگریس کمیٹی کے جانب سے بی جے پی حکومت کے خلاف جنادھنی دھر نا ستیہ گرہ کیا گیا۔
اس موقع پر گلبرگہ ضلع کانگریس کے صدر جگدیو گتہ دار نے کہا، 'بی جے پی حکومت عوام کے مسائل کو حل کر نے کے بجائے عوامی مخالف پالیسیوں کو جاری کر کے عوام کے لئے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔
ملک بھر عوام کورونا وائرس سے پریشان حال ہے، ایسے حالات میں عوام کو مدد کر نے کے بجائے کووڈ۔19 پر قابو پانے کے پروگرام میں بڑے پیمانے پر بد عنوانی، ریاست کے بیشتر مقامات پر سیلاب کی صورت حال پر امداد امداد فراہم کر نے میں مکمل نا کام ثابت ہوچکی ہے۔