اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest against BJP in Bengaluru بنگلور میں کانگریس پارٹی کا بی جے پی کے خلاف احتجاج - کانگریس پارٹی کا احتجاج

کانگریس کے جنرل سیکرٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اب بھرسٹ جنتا پارٹی بن چکی ہے، اور بنگلور جو کہ سلیکان سٹی کے نام سے جانا جاتا تھا بی جے پی کے دور اقتدار میں گاربیج سٹی کے نام سے مشہور ہورہا ہے۔

بی جے پی کے خلاف احتجاج
بی جے پی کے خلاف احتجاج

By

Published : Jan 23, 2023, 6:13 PM IST

بی جے پی کے خلاف احتجاج

ریاست کرناٹک کے دارلحکومت بنگلور کے 200 مقامات پر کانگریس پارٹی کی جانب سے بی جے پی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کے دوران کانگریس پارٹی کے رہنماؤں نے بی جے پی حکومت پر تنقید کی،احتجاجیوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی حکومت کرناٹک کی تاریخ میں سب سے بد عنوان حکومت ثابت ہوئی ہے اور اس احتجاج کے ذرریعہ ریاست کے عوام کو بی جے پی اور اس کی پالسی سے آگا ہ کرانا ہے۔

اس موقع پر ریاست کے سابق وزیر اعلی سدا رمیہ نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں کوئی کام رشوت کے بغیر نہیں ہورہا ہے اور ہر محکمے میں وصولی کا بول بالا ہے۔


اس احتجاج میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا، کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار، کرناٹک اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سدارامیہ، کرناٹک لیجسلیٹیو کونسل کے اپوزیشن لیڈر بی کے ہری پرساد، این اے حارث ایم ایل اے سمیت کئی رہنماؤں نے احتجاج میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ ریاست کرناٹک میں برسر اقتدار بی جے پی کی حکومت پر 40 فیصد کمیشن خوری کے سنگین الزامات عائد ہیں اور ساتھ ہی کانگریس کی جانب سے بی جے پی حکومت کی بدعنوانی کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے ۔

مزید پڑھیں:Congress blames BJP لو جہاد کے نام پر بی جے پی عوام میں نفرت پھیلا رہی ہے، کانگریس رہنما

ABOUT THE AUTHOR

...view details