ریاست کرناٹک کے ریاستی یوتھ نائب صدر شیو کمار نے اس موقع پر کہا کہ کسی بھی پارٹی میں یوتھ ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ جس پارٹی اور سماج میں یوتھ باشعور ہوتے ہیں، تعلیم یافتہ ہوتے ہیں وہاں کامیابیاں خودبخود حاصل ہوتی ہیں۔
یادگیر میں کانگریس پارٹی کا اجلاس - ریاستی یوتھ نائب صدر شیو کمار
کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کانگریس کے ضلعی دفتر میں کانگریس پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ضلع کانگریس صدر مری گوڈا نے کی۔ ریاستی یوتھ نائب صدر شیو کمار، بسوا کلیان سے رکن اسمبلی گوتم نارائن راؤ نے مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
یادگیر میں کانگریس پارٹی کا اجلاس
رکن اسمبلی گوتم نارائن راؤ فرزند بی نارائن راؤ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ تنور چنا ریڈی سینئر کانگریس قائد و سابق قانون ساز کونسل، کانگریس ضلع خواتین صدر منجھلا، ضلع کانگریس یوتھ صدر عبدالرزاق صاحب ریڈی صدر ضلع کانگرس لیبر سیل، ظہیرالدین سویرا، ریاستی یوتھ سیکریٹری رگھویندر اور کانگریس پارٹی کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔