ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے تعلقہ بسوا کلیان میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ترجمان محمد اکبر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں نے کانگریس کو سیکولر پارٹی سمجھ کر گزشتہ 70 برسوں سے ووٹ دے کر ہمیشہ اس کا سپورٹ کیا ہے لیکن یہ بات سامنے آچکی ہے کہ کانگریس پارٹی کا رویہ مسلمانوں اور دلتوں کے ساتھ صحیح نہیں ہے کیونکہ نچلے طبقات کے لئے آواز نہیں اٹھائی جا رہی ہے بلکہ انہیں ووٹ بینک کی طرح استعمال کیا جا رہا ہے اور استحصال کیا جارہا ہے۔
کانگریس پارٹی نے اقلیتوں کا استحصال کیا ہے: محمد اکبر - karnatka
کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے رہنما محمد اکبر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں نے کانگریس کو سیکولر پارٹی سمجھ کر گزشتہ 70 برسوں سے ووٹ دے کر ہمیشہ اس کا سپورٹ کیا ہے لیکن کانگریس نے مسلمانوں کا استحصال کیا ہے۔
aimim
انہوں نے کہا کہ ان پچھڑے اور مظلوم طبقات میں سے قیادت کو ابھارا نہیں جارہا ہے۔ مجلس نے اس طرح کے حالات کا مشاہدہ کرنے کے بعد خود میدان میں اتر کر ووٹ مانگ رہی ہے تو کیا غلط کر رہی ہے؟ ووٹ مانگنا ہمارا جمہوری حق ہے۔
محمد اکبر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مجلس کے امیدوار عبدالرزاق بابا چودھری کے حق میں ووٹ دے کر انہیں کامیابی سے ہمکنار کریں۔