اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress Party Convention بیدر میں کانگریس پارٹی کا اجلاس

ریاست کرناٹک میں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر ریاست میں سیاسی گہما گہما جاری ہے۔ حکمراں پارٹی بی جے پی اور اپوزیشن پارٹیاں بھی انتخابات کے پیش نظر متحرک ہوچکی ہیں۔ Congress Party Convention

congress party
congress party

By

Published : Feb 22, 2023, 11:52 AM IST

بیدر: سال 2023 میں جن ریاستوں میں الیکشن ہونے والے ہیں ان میں ریاست کرناٹک بھی شامل ہے۔ انتخابات کے پیش نظر ہی ملک کی قومی پارٹیوں کے اعلی ذمہ داران ریاست کے مختلف اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں۔ مرکز اور ریاست میں برسراقتدار بی جے پی پارٹی کی بات کی جائے تو گذشتہ دنوں وزیر اعظم نریندر مودی اور امیت شاہ نے بھی ریاست کرناٹک کا دورہ کیا۔

اگر بات کانگریس پارٹی کی جائے تو کانگریس کے قومی ذمہ داران ریاست کرناٹک کے دورے پر ہیں۔ اسی سلسلے میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیکرٹری اور کرناٹک کا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا بیدر کا دورہ کریں گے وہ آج بیدر ضلع کانگریس کے کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ بیلڈیل کنونشن ہال پرتاپ نگر بیدر میں آج ضلع کانگریس کارکنوں کی میٹنگ ہوگی۔ اس اجلاس کا آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور کرناٹک انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا افتتاح کریں گے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری سریدھر بابو مہمان خصوصی ہوں گے۔ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ صدر ایشور کھنڈرے اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔

مزید پڑھیں:کرناٹک کی عوام متبادل سیاست چاہتی ہے، ڈاکٹر کے اے پال

اس اجلاس میں کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی ( کے پی سی سی) کے نائب صدر ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل، پارٹی کی ضلع یونٹ کے صدر بسواراج ،ہمنا آباد ایم ایل اے راج شیکھرا پاٹل، قانون ساز کونسل کے اراکین اروند کمار ارالی، چندر شیکھر پاٹل، بھیم راؤ پاٹل کے علاوہ پارٹی قائدین، منتخب نمائندے، اے آئی سی سی، کے پی سی سی ارکان، ضلع کے صدور، بلاک یونٹ، فرنٹ لائن یونٹس، عہدیداران اور کارکنان کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی توقع ہے، بیدر کانگریس ضلع یونٹ کے جنرل سکریٹری دتاتریہ نے تمام کانگریس پارٹی قائدین اور کارکنوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details