اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Elections کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس امیدواروں کی پہلی فہرست جاری

کانگریس نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ پہلی فہرست میں 124 امیدواروں میں سدارامیا اور ڈی کے شیو کمار کا نام بھی شامل ہے۔

By

Published : Mar 25, 2023, 11:11 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

بنگلور:کرناٹک کانگریس کی جانب سے آج ایک بڑا فیصلہ لیا گیا ہے۔ لوگ کافی عرصے سے اس کا انتظار کر رہے تھے۔ پارٹی نے ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے 124 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا اور پارٹی کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار کے نام بھی شامل ہیں۔ ریاست میں مئی کے مہینے میں اسمبلی انتخابات ہونے کی امید ہے۔ ریاست میں انتخابات کے لیے پارٹی کی جانب سے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔ کانگریس کے کئی مضبوط لیڈر بھی ریاست کا دورہ کر چکے ہیں۔ کانگریس کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے اسمبلی انتخابات کے لیے 124 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس سے پہلے یہ فہرست اس ماہ کی 22 تاریخ کو اگادی تہوار کے دوران جاری ہونے کی بات کہی گئی تھی، تاہم اسے کسی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔ آخر کار یہ فہرست ہفتہ کو جاری کردی گئی۔

کانگریس امیدواروں کی پہلی فہرست جاری
کانگریس امیدواروں کی پہلی فہرست جاری

انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے کی صدارت میں نئی ​​دہلی میں مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں طویل بحث کے بعد 224 حلقوں میں سے 124 امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی۔ پارٹی اجلاس میں الیکشن ہارنے والے بعض رہنماؤں کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ بتادیں کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے انتخابات کے سلسلے میں ریاست کے کئی انتخابی دورے کئے۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران کئی عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔ حال ہی میں وہ بیگاوی میں بیلگاوی میں 'یووکرانتی سماوش' پروگرام میں شرکت کی تھی۔ راہل گاندھی نے شمالی کرناٹک کے بیلگاوی میں انتخابی پروگراموں میں حصہ لیا۔ کانگریس لیڈر نے وائناڈ میں اراکین پارلیمنٹ سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے بھی بیلگاوی میں یوکرانتی سماوش نامی پروگرام میں شرکت کی۔ پارٹی نے یہاں تین انتخابی 'گیارنٹی' کا اعلان کیا ہے۔ بتادیں کہ کرناٹک میں مئی کے مہینے میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ کرناٹک اسمبلی کی میعاد 24 مئی 2023 کو ختم ہو رہی ہے۔ یہاں کل 224 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ ریاست کرناٹک میں گزشتہ اسمبلی انتخابات 2018 میں ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : Rahul Gandhi Disqualified نریندر مودی کی حکومت کی بزدلی سامنے آگئی ہے،سدا رمیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details