بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر شہر کے رکن اسمبلی رحیم خان کی قیادت میں نہرو اسٹیڈیم سے امبیڈکر سرکل، بھگت سنگھ سرکل، بسویشور سرکل، بوما گوند پیشورسرکل، گاندھی گنج، چدری روڈ سے ایم ایل اے کے ہوم آفس تک ترنگا ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر بیدر نگر بلاک کانگریس کمیٹی، بیدر دیہی بلاک کانگریس کمیٹی، پارٹی کے منتخب نمائندے، کانگرس پارٹی کے عہدیداران، قائدین اور کارکنان کی کثیر تعداد نےشرکت کر کے اس ترنگا ریلی کو کامیاب بنایا۔ Tiranga Rally in Bidar
اس موقع پر صحافیوں سے خطاب کا کرتے ہوئے بیدر کے رکن اسمبلی رحیم خان نے کہا کہ سب سے پہلے میں اس ترنگا یاترا کی کامیابی پر تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بلا مذہب و ملت اس میں شرکت کرتے ہوئے یہ بتا دیا کہ ہم تمام ترنگا کی عظمت اور اس کے تحفظ کے لئے ایک ہیں۔ Congress Tiranga Rally in Bidar