کانگریس نے یوسف شریف (Yusuf Shariff) کو بنگلور اربن سے قانون ساز کونسل کا امیدوار (MLC Candidate) بنایا ہے۔ وہ 1745 کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثوں کے مالک ہیں۔
اس سے قبل بی جے پی رہنما ریاستی وزیر ایم ٹی بی ناگراج نے ایک ہزار 200 کروڑ روپے کے اثاثوں کا اعلان کیا تھا۔ تاہم وہ ریاست کے سب سے امیر ترین رہنما کے طور پر جانے جاتے تھے لیکن اب شریف سے امیر ترین سیاسی رہنما بن گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن میں داخل یوسف شریف کے حلف نامہ کے مطابق ان کے پاس 1593.27 کروڑ روپے مالیت کی زرعی و غیر زرعی زمین ہے جبکہ 97.98 کروڑ روپے کی منقولہ اور 1643 کروڑ روپے کی غیرمنقولہ جائیداد (Assets of Yusuf Shariff) ہے۔ حلف نامہ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان کے پاس 1.10 کروڑ روپے کی کلائی گھڑی اور 4.8 کیلوگرام سونا بھی ہے۔
شریف کا خاندان انتہائی غریب تھا۔ وہ 14 بھائی اور بہنوں میں سب سے بڑے ہیں۔ ان کے والد کی پہلے بیکری تھی تاہم اس نقصان کے بعد انہوں نے آٹو بھی چلایا تھا اور بعد میں وہ اسکریپ کے کاروبار سے جڑ گئے اور ان کی قسمت بدل گئی۔