رحیم خان 19 اپریل کو پرچہ نامزدگی داخل کریں گے بیدر:ریاست کرناٹک مں اگلے ماہ مئی میں ہونےو الے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی گہماگہمی عروج پر پہنچ کر چکی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے طریقے سے ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی جانب مبذول کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
اسی درمیان بیدر شمال سے رکن اسمبلی رحیم خان نے اپنے دفتر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 19 اپریل کو کانگریس پارٹی کے امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔اس کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے ۔
رکن اسمبلی رحیم خان نے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ بیدر کی عوام مسلسل چوتھی مرتبہ اسمبلی انتخابات میں کامیاب بنائیں گے۔اس سے قبل عوام کی بدولت تین مرتبی کامیابی حاصل کرچکے ہیں اور ایک مرتبہ پھر ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر ووٹ مانگنے کے لئے لوگوں کے گھروں کی دہلیز تک پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 19 اپریل کو صبح گیارہ بجے چوبارہ سے شاہ گنج کمان امبیڈکر سرکل سے ایک ریلی کی شکل میں ڈپٹی کمشنر دفتر پہنچ کر کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔ رحیم خان نے مزید کہا کہ 19 اپریل کے بجائے ایکم مئی کو ایک جلسہ عام منعقد ہوگا جس میں کانگریس پارٹی کے اعلی ذمہ داران شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:MLA Rahim Khan رکن اسمبلی رحیم خان کو بیدر سے چوتھی مرتبہ کامیاب ہونے کی امید
کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ اس وقت ریاستی کانگریس پارٹی کے قائدین کافی مصروف ہیں ۔وہ پرچہ نامزدگی کے وقت موجود نہیں رہے گے۔لیکن ایشور کھنڈرے رکن اسمبلی بھالکی ،وجے سنگھ ، اروند کمار ارلی رکن قانون ساز کونسل ، راج شیکھر پاٹل رکن اسمبلی ہمناآباد کے علاوہ کانگریس پارٹی کے ذمہ داران و کارکنان کے ساتھ ہزاروں حامیوں اور چاہنے والے پرچہ نامزدگی کے وقت ہمارے ساتھ موجود ہوں گے۔