اردو

urdu

ETV Bharat / state

World Social Justice Day کیا بھارت میں برسر اقتدار حکومت عوام کو سماجی انصاف فراہم کر رہی ہے؟ - بنگلور اردو نیوز

گزشتہ روز دنیا بھر میں ورلڈ سوشل جسٹس ڈے منایا گیا ہے اس موقع پر کرناٹک کے سابق وزیر و رکن اسمبلی پرناک کھرگے نے برسراقتدار حکومت پر تنقید کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 21, 2023, 9:49 AM IST

کرناٹک کے سابق وزیر و رکن اسمبلی پرناک کھرگے

بنگلور: گزشتہ روز دنیا بھر میں 'ورلڈ سوشل جسٹس ڈے' منایا گیا۔ اس موقع پر کرناٹک کے سابق وزیر و کانگریس ایم ایل اے پریانک کھرگے نے بھارتی عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے دستور کو بدلنے کا مقصد رکھنے والوں کو اقتدار سے بے دخل کیا جائے تاکہ ملک کا دستور و جمہوریت کی بقا ممکن ہوسکے۔ پریانک کھرگے نے سپریم کورٹ کے چند ججز کو ان کے ریٹائرمنٹ کے بعد دیئے گئے عہدوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ، عدلیہ میں خدمات انجام دینے والے ججز کو ان کے ریٹائرمنٹ کے بعد راجیہ سبھا کی رکنیت دی جارہی ہے، ریاستوں کے گورنر کے عہدے دیئے جارہے ہیں یا پھر دیگر اعلیٰ عہدوں پر انہیں فائز کیا جارہا ہے۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ کہیں نہ کہیں ان ججز کے فیصلے ممکنہ طور پر متاثر ہوسکتے ہیں اور اگر ایسا ہے تو یہ ملک کے لئے خطرہ ہے۔

پریانک کھرگے نے کہا کہ عوام کا بھروسہ سیاست دانوں و حکومتوں سے زیادہ عدلیہ پر ہوتا ہے، لیکن بھارت کی موجودہ حکومت کے اقتدار کے چلتے جو سپریم کورٹ کے ججز کو ریٹائرمنٹ کے بعد دئے گئے عہدوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہاں سماجی انصاف کی فراہمی کا نظام درہم برہم ہے۔ اس سوال پر کہ اس کا کیا حل ممکن ہے، پریانک کھرگے نے کہا کہ عوام بھارت کی گدی پر بیٹھی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کو اقتدار سے اکھاڑ پھینکیں۔ یاد رہے کہ ورلڈ سوشل جسٹس ڈے ہر سال 20 فروری کو منایا جاتا ہے، جس کا بنیادی مقصد معاشرتی ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنا اور غربت، جنڈر ان اکوالٹی، عدم مساوات، مذہبی امتیاز کے خاتمے کے لیے دنیا بھر میں ڈائیورسٹی کو متحد کرنا ہے۔ یوم سماجی انصاف پر ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں جو سماجی طور پر مربوط ہو۔ یوم سماجی انصاف افراد، تنظیموں اور حکومتوں کے لیے سماجی انصاف کے حصول کے لیے ہونے والی پیش رفت پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ ان شعبوں کی نشاندہی کرنے کا موقع ہے جہاں مزید کام کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Complaint Against BJP Leader کانگریس نے کرناٹک کے وزیر کے خلاف شکایت درج کرائی

ABOUT THE AUTHOR

...view details