اردو

urdu

ETV Bharat / state

MLA Rahim Khan Start Campaign: کانگریس کے رکن اسمبلی رحیم خان کی بیدر میں تشریح مہم

بیدر ضلع سے رکن اسمبلی رحیم خان نے آج کارنگریس پارٹی کی جانب سے اسمبلی انتخابات2023 کے لئے تشہیری مہم کی شروعات کی۔ان کا کہنا ہے کہ ریاست کرناٹک میں کانگریس کی قیادت میں حکومت بنے گی کیونکہ عوام نے بی جے پی سے منہ موڑ لی ہے۔

کانگریس کے رکن اسمبلی رحیم خان کی بیدر میں تشریح مہم
کانگریس کے رکن اسمبلی رحیم خان کی بیدر میں تشریح مہم

By

Published : Mar 6, 2023, 9:08 PM IST

کانگریس کے رکن اسمبلی رحیم خان کی بیدر میں تشریح مہم

بیدر:ریاست کرناٹک میں اسمبلی انتخابات2023 کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔سیاسی گہماگہمی تیز ہو گئی یے۔ حکمراں جماعت بی جے پی اور اپوزیشن جماعتوں نے ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی جانب مبذول کرانے کی کوشش تیز کردی ہے۔

اسی درمیان بیدر ضلع سے رکن اسمبلی رحیم خان نے آج کارنگریس پارٹی کی جانب سے اسمبلی انتخابات2023 کے لئے تشہیری مہم کی شروعات کی۔ان کا کہنا ہے کہ ریاست کرناٹک میں کانگریس کی قیادت میں حکومت بنے گی کیونکہ عوام نے بی جے پی سے منہ موڑ لی ہے۔بی جے پی عوامی حمایت کھو چکی ہے۔

تشہیری مہم کے دوران رکن اسمبلی رحیم خان نے اسمبلی انتخابات کو لے کر کانگریس کی جانب سے منشور کو عام لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ یہ منشور نہیں ہے ہم نے جو حکمت عملی بنائی ہےاسے عوام تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔عام لوگوں کے حق میں کیا کرنا ہے یہ بات انہیں معلوم ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس اگر اقتدار میں آتی یے ایک گراہ جیوتی اس سکیم کے تحت ہر گھر کو ہر ماہ 200 یونٹ بجلی مفت دیا جائے گی۔2 گراہ لکشمی اس سکیم کے تحت خاتون کو ہر ماہ 2000 روپے راست بینک کھاتے میں جمع کرائے جائیں گے ، 3 انا بھاگیہ اسکیم کے تحت ہر فرد کو ہر مہینہ دس کلو چاول مفت دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Rahim Khan Slams BJP بی جے پی کو ووٹ دینے والے ہی بی جے پی سے پریشان، رحیم خان

رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ کانگریس پارٹی کی2023 میں اقتدار میں آنے پر سب سے پہلے مہنگائی پر قابو پایا جائے گا اور عام آدمی کو جو ضروریات زندگی ہے ان کو پورا کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔اس موقع پر کونسلر و آٹو یونین کے صدر محمد غوث الدین، احسان خان کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details