بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں آل انڈیا کانگریس پارٹی کے سیکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر جم کر تنقید کی اور ریاستی بی جے پی حکومت کو بھی جم کر لتاڑا۔ آل انڈیا کانگریس پارٹی کے سیکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کرناٹک میں کانگریس کی دوبارہ حکومت بنے گی اور اسی سرزمین سے مذہب کے نام پر سیاست کرنے والی بی جے ہی کے زوال کا آغاز ہوگا۔ ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں کانگریس پارٹی کی جانب سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
کانگریس کے رہنما رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ ریاست کرناٹک میں موجود برسراقتدار بی جے پی حکومت بدعنوانیوں میں ملوث ہے۔کمشین پر حکومت چلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کرناٹک میں رشوت خوری عام بات ہے۔یہاں پر موجود تعلیمی ادارے اور مختلف اشخاص ریاست میں برسراقتدار حکومت پر چالیس فیصد کمیشن کے الزامات لگائے ہیں۔بی جے پی کی حکومت نے اس پر قابو پانے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاست کرناٹک میں آنے والی حکومت کانگریس پارٹی کی ہوگی۔ کانگریس پارٹی کے اقتدار میں آتے ہی ہر گھر کو 200 یونٹ بجلی مفت دی جائے گی اور ہر مہینہ دو ہزار روپے خواتین کو دیا جائے گا۔