اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election 2023 کانگریس رہنما رحیم خان نے پرچہ نامزدگی داخل کیا - بیدر اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے رحیم خان

بیدر کے رکن اسمبلی رحیم خان نے کانگریس پارٹی کے امیدوار کے طور پر بیدر شمال سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 21, 2023, 11:46 AM IST

کانگریس رہنما رحیم خان نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

بیدر:بیدر اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے رحیم خان نے کانگریس امیدوار کے طور پر ہزاروں کارکنوں اور حامیوں کے ہمراہ شہر کی اہم شاہراہوں پر جلوس نکالنے کے ساتھ کاغذات نامزدگی داخل کرایا۔ رحیم خان ایک ریلی کی شکل میں چوبارہ سے گاواں چوک، مین روڈ، شاہ گنج کمان، امبیڈکر سرکل، شیواجی سرکل سے ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر آفس پہنچے اور ریٹرننگ آفیسر کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے ورکنگ صدر ایشور کھنڈرے، کانگریس ضلع یونٹ کے صدر بسواراج جباشیٹی، سنجے جاگیردار کے علاوہ کانگریس پارٹی کے اہم ذمہ داران نے اس ریلی میں شرکت کی۔ اس ریلی میں کانگریس کارکنوں، حامیوں اور مداحوں نے ایم ایل اے رحیم خان کا جگہ جگہ استقبال کیا اور جیت کے نعرے لگائے۔ چلچلاتی دھوپ کے باوجود کارکنوں نے بڑی تعداد میں ریلی میں شرکت کی۔

پرچہ نامزدگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحیم خان نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی بی جے پی حکومتیں اقلیت مخالف پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ریاست کرناٹک میں برسر اقتدار بی جے پی حکومت نے ریزرویشن کو منسوخ کر دیا ہے۔ انہوں نے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ووٹوں کی تقسیم نہ ہو۔ تین بار ایم ایل اے کے طور پر میں نے بیدر حلقہ میں کافی ترقیاتی کام کیے ہیں۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ اس حلقے کو مزید ترقی دینے کے لیے ایک اور موقع دیا جائے۔ کے پی سی سی کے کارگزار صدر ایشور کھنڈرے نے کہا کہ یہ یقینی ہے کہ رحیم خان بھاری اکثریت سے جیتیں گے آپ نے دیکھا کہ تمام برادریوں کے لوگ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے بڑی تعداد میں آئے ہیں رحیم خان تمام طبقات میں یکساں مقبولیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Karnataka Assembly Election یادگیر ضلع میں کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے پرچہ داخل کئے گئے

ABOUT THE AUTHOR

...view details