بنگلور:کرناٹک میں 14 فروری سے بجٹ سیشن Budget Session کی شروعات ہو رہی ہے اور وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی 2022-23 کا بجٹ پیش کریں گے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے گزشتہ 2 سالوں کی حکومت کے دوران اقلیتی طبقات کے بجٹ میں بھاری تخفیف کی گئی تھی۔ اب رواں سال یہ بجٹ کے متعلق بھی اقلیتی طبقات کو کوئی خاص امید نہیں ہے۔ تاہم راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر ناصر حسین نے کہا کہ اپوزیشن کرناٹک کانگریس کی جانب سے وزیر اعلیٰ سے بجٹ کے سلسلے میں ملاقات کی جائے گی کہ اس مرتبہ اقلیتوں کے لئے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔
ڈاکٹر ناصر حسین نے بتایا کہ کانگریس کے دور اقتدار میں بیرونی ممالک کو سفر کرکے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو جو اسکالرشپ دی جاتی تھی اسے بی جے پی حکومت نے بند کردیا ہے اور شادی بھاگیہ و دیگر اسکیمز پر بھی تالہ لگادیا گیا۔