اردو

urdu

ETV Bharat / state

Chandra Singh over Ticket Issue کانگریس سے ٹکٹ نہ ملنے پر چندرا سنگھ ناراض - اسمبلی انتخابات2023 کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں

کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی دھرم سنگھ کے داماد چندرا سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیدر جنوب اسمبلی حلقہ سے کانگریس پارٹی کا ٹکٹ نہ ملنے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے پارٹی کے اعلیٰ رہنما ذمہ دار ہیں۔

کانگریس کے ٹکٹ نہ ملنے پر چندرا سنگھ  ناراض
کانگریس کے ٹکٹ نہ ملنے پر چندرا سنگھ ناراض

By

Published : Mar 27, 2023, 1:53 PM IST

کانگریس سے ٹکٹ نہ ملنے پر چندرا سنگھ ناراض

بیدر:ریاست کانگریس کرناٹک میں اسمبلی انتخابات 2023 کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ تمام سیاسی ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ اسی درمیان سیسی جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کے ناموں کے اعلان کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسی درمیان کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی دھرم سنگھ کے داماد مسٹر چندرا سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیدر جنوب اسمبلی حلقہ سے کانگریس پارٹی کا ٹکٹ نہ ملنے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس کے لئے پارٹی کے اعلیٰ رہنما ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریسی قائدین نے 2018ء میں مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ آئندہ پانچ سال بعد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بیدر جنوب سے مجھے (چندرا سنگھ کو ) ٹکٹ دیں گے۔ لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ اس دفعہ 2023ءانتخابات کے لئے بھی مشہور صنعت کار اور سیاست دان اشوک کھینی کو کانگریس نے ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Unseasonal Rain بیدر میں غیرموسمی بارش سے فصل کو نقصان، کسانوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ

ان کا کہنا ہے کہ 12 سال سے زائد عرصہ سے بیدر جنوب اسمبلی حلقہ میں کانگریس پارٹی کو منظم کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ایک ایسے وقت میں جب بیدر جنوب میں کانگریس کا وجود نہیں تھا میں نے اس حلقے میں کام کیا۔اب پارٹی دوسروں کو ٹکٹ دے کر میرے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے اس رویے کو میرے چاہنے والے برداشت نہیں کر پا رہے ہیں۔ اس لئے میں ان سے ملاقات کرنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ لوں گا کہ مجھے آگے کیا کرنا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details