اردو

urdu

ETV Bharat / state

یاد گیر : بلدیہ کے ضمنی انتخابات کے لیے کانگریس کی مہم تیز - کرناٹک ای ٹی وی بھارت خبر

کرناٹک کے ضلع یاد گیر میں 29 مارچ کو ہونے والے بلدیہ کے ضمنی انتخابات کے پیش نظر کانگریس پارٹی کے رہنما اور کارکنا ن کی جانب سے پارٹی کو مضبوط بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

کانگریس پارٹی کو مستحکم کرنے کی اپیل
کانگریس پارٹی کو مستحکم کرنے کی اپیل

By

Published : Mar 26, 2021, 5:08 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے حلقہ نمبر 14 میں 29 مارچ کو بلدیہ کے ضمنی انتخابات کے پیش نظر کانگریس کے کارکنان سرگرم ہیں۔
مذکورہ انتخابات میں بی جے پی، کانگریس، جنتادل سیکولر پارٹی کی جانب سے امیدوار اتارے گئے ہیں۔ کانگریس نے امیدوار کے طور پر ثنا فاطمہ کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

کانگریس پارٹی کو مستحکم کرنے کی اپیل

انتخابات کے پیش نظر آج کانگریس پارٹی کی جانب سے حلقہ نمبر14 میں گھر گھر جاکر انتخابی مہم کا آغاز کیا گیا۔
اس موقع پر کانگریس رہنما ڈاکٹر پرویز نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی حکومت ہر سطح پر ناکام ہے۔ بی جے پی حکومت عوام کی ضرورتوں کی تکمیل میں ناکام ہے۔ موجودہ دور میں بی جے پی حکومت نے مہنگائی کا جو بوجھ عام لوگوں پر ڈالا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیہ حلقہ 14 کی عوام کانگریس پارٹی کی امیدوار کے حق میں ووڈ ڈالنے کے لیے پر عزم ہے۔ کیونکہ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ ملک کے قانون اور اصولوں پر چلنے کو اہمیت دی ہے۔ جبکہ بی جے پی حکومت عوام مخالف قوانین لا کر عوام کو پریشان کر رہی ہے ۔
ڈاکٹر پرویز نے حلقہ نمبر 14 کے عوام سے اپیل کی کہ وہ کانگریس پارٹی کی امیدوار ثنا فاطمہ کو کامیاب بنائیں۔
اس موقع پر ضلع کانگریس صدر مری گوڈا، ضلع مہلا کانگریس صدر منجولا، شکیل احمد، عبدالسلیم سگری، قمرالاسلام، رگھوویندر، وینکٹ ریڈی رکن بلدیہ، کے علاوہ کانگریس پارٹی کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details