اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اولڈایج ہوم بن چکی ہے کانگریس' - اولڈایج

بھارتیہ جنتا پارٹی کی کرناٹک اکائی کے ریاستی صدر نے کانگریس پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔

اولڈایج ہوم بن چکی ہے کانگریس
اولڈایج ہوم بن چکی ہے کانگریس

By

Published : Aug 27, 2020, 9:00 PM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کرناٹک اکائی کے صدر نِلن کمار کٹیل نے جمعرات کے روز کانگریس کو 'اولڈ ایج ہوم' قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی اب اتنی کمزور ہوگئی ہے کہ اپنا صدر تک منتخب کرنے کی اہل نہیں ہے۔

خیال رہے کہ آج مسٹر کٹل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی کرناٹک اکائی کے ریاستی صدر نے کانگریس پر شدید نکتہ چینی کی ہے

انہوں نے کہا کہ 'کانگریس بزرگوں کے لیے ٹھکانہ بن گئی ہے، وہ بی جے پی پر انگلی اٹھانے سے پہلے پارٹی کے لیے قومی صدر تلاش کرلیں اور کرناٹک ریاستی کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار اور سابق وزیراعلیٰ سدھارامیا کے مابین تضادات کو دور کریں'۔

بی جے پی کے رکن اسمبلی اے ایچ وشوناتھ کی جانب سے ٹیپو سلطان کو مقامی باشندہ قرار دینے کے تعلق سے پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ وہ مسٹر وشوناتھ سے وضاحت طلب کریں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت اٹھارہویں صدی کے میسور حکمران پر اپنے موقف پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'میں نہیں جانتا کہ مسٹر وشوناتھ نے کیا بیان دیا ہے لیکن میڈیا میں یہ بیان ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے۔ اور ہم اپنے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بہرحال میں نے ان سے (مسٹر وشوناتھ) سے وضاحت طلب کی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details