اردو

urdu

ETV Bharat / state

Police Complaint Against Amit Shah امت شاہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج

کانگریس نے امیت شاہ کے خلاف 'اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو فسادات ہوں گے' کے ریمارک پر پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

امت شاہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج
امت شاہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج

By

Published : Apr 27, 2023, 5:35 PM IST

امت شاہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج

بنگلور: بنگلورو کے ہائی گراؤنڈ پولیس اسٹیشن میں کانگریس رہنماؤں نے جمعرات کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف مبینہ طور پر کانگریس کے خلاف کئے گئے ریمارکس پر شکایت درج کروائی۔ کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمار، ریاستی کانگریس انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا، کانگریس کے قومی ترجمان گورو ولبھ اور دیگر لیڈروں نے کانگریس پارٹی اور سینئر رہنماؤں کے خلاف مبینہ طور پر جھوٹے بیانات دینے کے الزام میں امت شاہ کے خلاف ہائی گراؤنڈ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔

دراصل منگل کو بیلگاوی ضلع میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو خاندانی سیاست عروج پر ہوگی اور کرناٹک میں فسادات ہوں گے۔ اس کے علاوہ کانگریس نے شاہ پر یہ دعویٰ کرنے کا بھی الزام لگایا کہ سدارامیا نے پی ایف آئی کے تمام کارکنان کو رہا کیا، جنہیں پہلے حراست میں رکھا گیا تھا۔ بی جے پی حکومت نے انہیں دوبارہ تلاش کر کے جیل بھیجا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Owaisi Slams Amit Shah مسلم کوٹہ ختم کرنے کے وعدے پر اویسی کی امت شاہ پر تنقید

کانگریس نے شاہ پر یہ دعویٰ کرنے کا بھی الزام لگایا کہ کانگریس نے انتخابی وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ کرناٹک میں حکومت بناتی ہے تو وہ پی ایف آئی پر عائد پابندی کو ہٹادے گی۔ وی سومنا کے خلاف جنتا دل امیدوار پر پیسے اور کار کا وعدہ کرتے ہوئے مقابلہ سے دستبردار ہونے کے لیے مبینہ طور پر دباؤ ڈالنے کی بھی شکایت درج رکائی گئی۔ وی سومنا ورنا اور چامراج نگر حلقوں میں بی جے پی کے امیدوار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details