اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka MLC Elections: کرناٹک ایم ایل سی انتخابات میں کانگریس نے عبدالجبار کو دوبارہ امیدوار بنایا - کانگریس نے عبدالجبار کو کرناٹک میں ایم ایل سی انتخابات کےلیے اپنا امیدوار بنایا

کانگریس نے ایم ناگ راجو یادو اور کے عبدالجبار کو کرناٹک میں ایم ایل سی انتخابات کے لیے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ایم ایل سی انتخابات 3 جون کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان ہوں گے اور اس دن شام 5 بجے ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ Karnataka Congress fields Jabbar, Yadav for MLC polls

کرناٹک ایم ایل سی انتخابات میں کانگریس نے عبدالجبار کو دوبارہ امیدوار بنایا
کرناٹک ایم ایل سی انتخابات میں کانگریس نے عبدالجبار کو دوبارہ امیدوار بنایا

By

Published : May 25, 2022, 12:29 PM IST

بنگلور: کرناٹک کانگریس نے ایم ناگ راجو یادو اور کے عبدالجبار کو کرناٹک قانون ساز کونسل کی سات نشستوں کے دو سالہ انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے طور پر اعلان کیا ہے، جنہیں 3 جون کو ارکان اسمبلی کے ذریعہ منتخب کیا جائے گا۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی صدر سونیا گاندھی نے یادو اور عبدالجبار کی امیدواری کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ Congress fields Nagaraju Yadav, Abdul Jabbar as candidates for Karnataka MLC elections

کرناٹک ایم ایل سی انتخابات میں کانگریس نے عبدالجبار کو دوبارہ امیدوار بنایا



یاد رہے کہ یادو بنگلور میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (BMTC) کے سابق چیئرمین عبدالجبار فی الحال کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (KPCC) کے اقلیتی سیل کے صدر ہیں۔ تاہم قبل ازیں وہ ایم ایل سی بھی رہ چکے ہیں۔ کرناٹک میں سات ایم ایل سی ارکان کی مدت 14 جون کو ختم ہوگی، جسے پر کرنے کے لیے انتخابات منعقد کیے جارہے ہیں۔ ریٹائر ہونے والے ارکان میں لکشمن سنگاپا ساوادی اور بی جے پی کے لہر سنگھ سیرویا، رامپا ٹما پور، آلم ویربھدرپا، کانگریس کے وینا اچایا ایس اور جے ڈی (ایس) کے ایچ ایم رمشا گوڑا اور نارائنا سوامی شامل ہیں۔ ایم ایل سی انتخابات 3 جون کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان ہوں گے اور اس دن شام 5 بجے ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details