اس مہم کو کامیاب بنانا صرف منتخب نمائندوں کی ہی نہیں بلکہ کانگریس بلاک صدر اور کانگریس ورکرز کی بھی ذمہ داری ہے۔ Congress Digital Membership in Karnataka۔ کانگریس ڈیجیٹل ممبرشپ میں اور تیزی لانے کی ضرورت ہے کانگریس ڈیجیٹل ممبرشپ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ڈیجیٹل ممبر شپ مہم 30 مارچ تک چلے گی۔ ریاست میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ایسے میں ہر پارٹی زائد اسمبلی نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کی باتیں کرتی ہیں یہ تو رائے دہندہ پر انحصار کرتا ہے۔
Congress Digital Membership: کرناٹک میں کانگریس کی ڈیجیٹل ممبر شپ - ریاست میں اسمبلی انتخابات
کرناٹک کے سینیئر کانگریس رہنما و رکن اسمبلی بھالکی ضلع بیدر ایشور کھنڈے نے کہا کہ ریاست بھر میں کانگریس نے کانگریس ڈیجیٹل ممبر شپ کا آغاز کیا ہے۔ Congress Digital Membership in Karnataka

کرناٹک میں کانگریس کی ڈیجیٹل ممبر شپ
قبل از وقت ریاست میں بی جے پی زائد اسمبلی نشستوں کی بات کر رہی ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کا موقف مستحکم ہے اور ریاست کی عوام کی نظر کانگریس پر ہے ریاستی بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں نے ریاست کی عوام کو مایوس کر دیا ہے۔ یہی بات کانگریس کو کامیابی دلائی گی۔ لوگوں کو اب بھی کانگریس پر مکمل اعتماد ہے۔ آئے دن یہ اعتماد بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ بات ہم نے کانگریس ڈیجیٹل ممبرشپ کا جائزہ لینے کے لئے ریاست بھر کے دورے کے دوران محسوس کی ہے۔