کرناٹک کے ضلع یادگیر میں آج کانگریس پاٹی کی جانب ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف سائیکل ریلی(Congress cycle rally)نکالی گئی، جو میلا پور بیس سے گاندھی چوک، امبیڈکر چوک ہوتے ہوئے سبھاش سرکل پر ختم ہوئی۔
اس موقع پر رکن اسمبلی بسپا دشنا پور نے کہا کہ 'مرکزی و ریاستی حکومت نے پٹرول، ڈیزل کے علاوہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عام لوگوں کے مسائل کو بڑھا دیا ہے، جس کو دیکھتے ہوئے آج کانگریس پارٹی کی جانب سے سائیکل ریلی نکالی گئی ہے۔