بنگلور: کرناٹک کے تقریباً 13,000 اسکولوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ریاستی حکومت پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا ہے۔ اسکولوں نے وزیراعظم سے وزارت تعلیم میں مسلسل ہورہے بدعنوانی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ Corruption case in Karnataka Education Ministry
خط میں تعلیمی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر تعلیم بی سی ناگیش کو متعدد ریپریزینٹیشنز، شکایات اور درخواستیں دی گئیں ہیں۔ تاہم کوئی کارروائی نہیں کی گئی، تاہم منسٹر فار ایجوکیشن بی سی ناگیش سے فوری طور پر استعفیٰ لیا جائے. اس سلسلے میں کرناٹک کانگریس کے جنرل سیکرٹری منصور خان نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے 40 فیصد کمیشن خوری میں ملوث ہونے سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مکمل طور پر بدحالی کی شکار ہے۔ جس پر منسٹر فار ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر اشوتھ نارائن نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن خوری کے الزامات بے بنیاد ہیں۔