بیدر: انجمن خادم الحجاج بیدر کی جانب سے اس سال حج پر جا کر انے والے حاجیوں کو تہنیت پیش کی گئی۔ یہ تہنیت شہر کی تاریخی مسجد جامع مسجد بیدر میں پیش کی گئی اس موقع پر مولانا مونس کرمانی، مولانا مجیب الرحمن قاسمی امام ابو خطیب مسجد علی اہل حدیث ، مولانا غنی خان امام خطیب مسجد ترکاری مارکیٹ بیدر، مولانا محمد لئیق نے مہمان خصوصی کے طور پر اس تہنیتی اجلاس میں شرکت کی۔
اس موقع پر خادم الحجاج بیدر کے سیکرٹری انجینیئر سید منصور احمد قادری نے کہا کہ انجمن خادم الحجاج بیدر گزشتہ کئی سالوں سے حج فارم داخل کرنے سے لے کر تربیتی کیمپ، ویکسینیشن کیمپ، اصلاحی و معلوماتی کیمپ ،حج کی روانگی اور حج سے واپسی پر تہنیتی اجلاس جیسے اہم اور ضروری معاملات پابندی کے ساتھ منعقد کرتے آرہی ہے ۔ انجمن خادم الحجاج بیدر کا واحد مقصد یہ ہے کہ حاجیوں کی خدمت کی جا سکے اور ان کی دعاؤں سے انجمن کے تمام احباب کی دنیا و اخرت میں کامیابی نصیب ہو۔
سید منصور احمد قادری نے مزید کہا کہ جب کوئی حاجی حج کر کے اتا ہے کہتے ہیں کہ 40 دنوں تک اس کی دعائیں قبول ہوتی ہیں انہوں نے خوش نصیب حاجیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپ کے پرنور چہرے کی زیارت بھی ایک عبادت ہے کیونکہ اللہ تعالی کے خوش نصیب بندے ہی حج جیسی سعادت ان کے حصے میں اتی ہے اور اللہ تبارک و تعالی نے حج جیسی عظیم عبادت کے لیے اپ تمام کا انتخاب فرمایا ہے۔