اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: لاک ڈاؤن کے دوران خدمت انجام دینے والے کووڈ واریئرس کے لئے تہنیتی اجلاس - khabar karntak

کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں لاک ڈاؤن کے دوران انسانی خدمت کرنے والے کئی شعبوں کے لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔

kagul_ pkj02_ citizan calb_ 7204792
لاک ڈاؤن کے دوران خدمت انجام دینے والے کوویڈ وارئرس کے لئے تہنیتی اجلاس

By

Published : Jun 19, 2021, 12:25 PM IST

Updated : Jun 19, 2021, 1:41 PM IST

کرناٹک کے گلبرگہ ضلع کے شاہ آباد تعلقہ میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران خدمات انجام دینے والے تعلقہ تحصیلدار، سرکاری ہسپتال، ڈاکٹرس، نرس، میونسپل کارپوریشن، پولیس کے ذمہ داران اور صحافیوں کی خدمات کی ستائش کر تے ہوئے سٹیزن کلب شاہ آباد کی جانب سے سہارا فنکشن ہال میں تہنیتی اجلاس منعقد ہوا۔

دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر شاہ آباد تحصیلدار نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کئی سماجی تنظیموں نے عوام کی امداد کے لئے آگے آکر کام کیا ہے۔ اسی طرح شاہ آباد تعلقہ میں سٹیزن کلب گروپ نے بھی کورونا مریضوں کے لئے ہسپتالوں میں آکسیجن بیڈس کی سہولت اور غریب مزدور عوام کے لئے کھانا پہنچانے کی خدمات انجام دی ہے۔ لیکن دیگر سماجی تنظیموں کو بھی اس وبا کے دوران غریب مزدور عوام کی امداد کے لئے آگے آنے کی ضرورت ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران خدمت انجام دینے والے کوویڈ وارئرس کے لئے تہنیتی اجلاس

شہر میں سماجی تنظیمیں اور عوام کا تعاون رہا تو شہر میں ہر طرح کے مسائل کو بڑی آسانی سے حل کیا جاسکتا ہے، آنے والی کورونا کی تیسری لہر کے حالات پر قابو پانے کے لئے اسی طرح ایک دوسرے کی امداد کے لئے انسانی ہمدردی، انسانی خدمت کرنے کی ضرورت ہے۔

Last Updated : Jun 19, 2021, 1:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details