اردو

urdu

ETV Bharat / state

Conference On Nikah Held In Bidar بیدر میں نکاح کو آسان بناؤ مہم کا انعقاد - آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

ضلع بیدر میں واقع تاریخی جامع مسجد میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر اہتمام بعنوان نکاح کو آسان و مسنون بنائیں۔ مہم کے تحت اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر کے مشہور علمائے کرام نے شرکت کی۔

بیدر میں نکاح کو اسان بناؤ مہم کا انعقاد
بیدر میں نکاح کو اسان بناؤ مہم کا انعقاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 12:15 PM IST

بیدر : ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع تاریخی جامع مسجد میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر اہتمام بعنوان نکاح کو آسان و مسنون بنائیں۔ مہم کے تحت اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر کے مشہور علمائے کرام نے شرکت کی۔ علمائے کرام نے نکاح پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس اجلاس کی صدارت مولانا غیاث احمد رشادی مرکزی صدر صفا بیت المال و بانی وہ صدر ممبر و محراب فاؤنڈیشن نے فرمائی۔ بیدر کے مختلف تنظیمیں اور سماجی کارکنان نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ صفا بیت المال شیخ بیدر تنظیم دوڑو اللہ کی طرف بیدر رابطہ ملت بیدر، آل انڈیا ملی کونسل شاخ بیدر اور بیدر بیٹر منٹ فاؤنڈیشن بیدر کے ذمہ داران نے اس اجلاس میں شرکت کی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا غیاث احمد رشادی مرکزی صدر صفا بیت المال حیدرآباد نے کہا کہ مسلم پرسنل لا بورڈ کے اصلاح معاشرہ کے تحت نکاح کو آسان بنانے کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے اس مہم کے تحت ملت اسلامیہ میں خصوصا نوجوانوں میں شادیوں میں درپیش مسائل کو لے کر خصوصی اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ویلفیئر پارٹی کے بیدر ضلع انچارج عبدالسلیم چتاپوری سے خصوصی گفتگو

انہوں نے کہا کہ والدین اپنی لڑکیوں کی شادیوں کو لے کر بے حد پریشان ہیں اور جو والدین اپنے لڑکیوں کی شادیاں کروا رہے ہیں۔ وہ قرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔غیر شرعی رسومات شان و شوکت، کئی اقسام کے کھانے اور غیر ضروری خریدی فروخت سے لوگوں کو بچنے کی اپیل کی گئی ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین کالج بیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے تحت گزشتہ تین سالوں سے مسلسل نکاح کو اسان بناؤ مہم چلائی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details