اس پروگرام کا مقصد اصلاح نفس و اصلاح معاشرہ تھا۔ صوفی سینٹر کی جانب سے ہرماہ اس پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے اور یہ 162 واں پروگرام تھا۔
صوفی سینٹر کا قیام ہی اس مقصد سے کیا گیا تھا کہ محبت و امن کے پیغام کو عام کیا جائے۔

انٹرنیشنل صوفی سینٹر کے صدر سلیم ہزاروی نے بتایا کہ دنیا بھر میں شدت پسندی کو اسلام سے جوڑا جا رہا ہے جب کہ سچ تو یہ ہے کہ اسلام امن و سلامتی کا پیغام دیتا ہے۔اس طرح کی باتیں اسلام و مسلمانوں کو بدنام کرنے کا ایک منظم پروپیگنڈہ ہے۔
صوفی سینٹر کی جانب سے کتاب کی اشاعت بھی ہوتی ہے۔ مشہور سہ ماہی "صوفی ورلڈ"، انوار صوفیاء اور علم تصوف کتب نہایت ہی معروف و مقبول ہیں اور ان کتاب کو ریاستی ہدیہ میں فروخت کیا جاتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔