یادگیر: ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ڈسٹرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ تاریخی یوتھ فار یوگا میں سات ہزار سے زائد لوگوں نے حصہ لیا۔ آزادی کا امرتا مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر نوجوانوں میں یوگا کو مقبول بنانے اور گنیز ریکارڈ بنانے کے لیے یادگیر ضلع انتظامیہ کی جانب سے شہر کے ڈسٹرکٹ اسٹیڈیم میں یوتھ فار یوگا پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت، یوتھ امپاورمنٹ اور محکمہ کھیل کے اشتراک سے منعقد اس پروگرام میں طلباء سمیت سات ہزار سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا۔ یادگیر کے رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی نے مشعل روشن کرکے اور پودے کو پانی دے کر اس پروگرام کا آغاز کیا۔
Youth for Yoga Program یادگیر میں یوتھ فار یوگا پروگرام کا انعقاد - یوتھ فار یوگا پروگرام
ضلع یادگیر میں یوتھ فار یوگا پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اس تقریب کو ایک عالمی ریکارڈ بنانے کا عزم کیا۔ Conducting Youth for Yoga program in Yadgir
اس موقع پر رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ دنیا بھارت میں یوگا کی اہمیت کو سمجھ چکی ہے۔ بھارت نے دنیا کو یوگا کا تحفہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا کریڈٹ وزیراعظم مودی کو جانا چاہیے۔ یوگا ایک دن کا عمل نہیں ہونا چاہیے۔ یوگا کو زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اچھی صحت اور تندرست کے لیے روزانہ یوگا کرنا چاہیے۔ وہیں ضلع یادگیر کے ڈپٹی کمشنر سنہل آر نے کہا اچھی صحت کے لیے یوگا کے ذریعہ ایک بہتر معاشرہ بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بیک وقت 11 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے یوگا کا انعقاد کیا ہے اور یہ تقریب ایک عالمی ریکارڈ بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء، عہدیداروں اور عوام کی توقعات سے بڑھ کر شرکت دیکھ کر خوشی ہوئی۔
مزید پڑھیں:۔ Yoga Brings Peace to our Universe : 'یوگا ہماری کائنات میں امن لاتا ہے'
ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر سی بی ویدامورتی نے کہا کہ یوگا کو ہماری زندگی کا لازمی حصہ بنانا چاہیے۔ اگر ہم روزانہ یوگا کریں گے تو ہمیں کوئی بیماری نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر یوگاسن کیا جائے تو جوڑوں کے درد اور ہڈیوں کے تناو کا مسئلہ ختم ہوجائے گا۔ اس موقع پر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیرمین رودرگوڑا پاٹل، ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر امریش آر نائیک، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر شرنباسپا ، اسسٹنٹ کمشنر شاہ عالم حسین، ضلع پنچایت پلاننگ ڈائرکٹر وینکٹیش چٹنالی، محکمہ کھیل کے افسر راجو، ڈی ڈی پی آئی شانت گوڑا پاٹل، ڈی ڈی پی یو کے علاوہ ماریسوامی ایم، ڈی ایچ او ڈاکٹر، ضلع سطح کے افسران بشمول گروراجا یوگی انیل گروجی اور سومی ناتھ و دیگر موجود تھے۔