بنگلور:کرناٹک کے بنگلور میں حج 2022 کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ کرناٹک کے مختلف اضلاع میں عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ کرناٹک حج کمیٹی کے چیئرمین رؤف الدین کچھری کے مطابق رواں سال ریاست سے تقریباً 3000 افراد سفر حج کے لیے روانہ ہوں گے۔ Conducting training camp for Hajj 2022 in Karnataka
رؤف الدین کچھری کے مطابق رواں برس عازمین حج کی تربیت کے لیے 4 اضلاع کے 8 ڈیویژنس میں تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا جائے گا اور تمام عازمین حج کو حج کے حوالے سے تربیت دیا جائے گا۔
Hajj 2022: کرناٹک میں حج 2022 کے لیے تربیتی کیمپ
کرناٹک کے مختلف اضلاع میں عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ کرناٹک سے رواں سال تقریباً 3000 عازمین سفر حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ Conducting training camp for Hajj 2022 in Karnataka
رؤوف الدین نے بتایا کہ 21 مئی کو شیموگہ میں تربیت کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا، 22 مئی کو ہبلی میں، 23 مئی کو وجےپور میں، 24 مئی کو منگلور میں، 25 مئی کو گلبرگہ میں، 26 مئی کو میسور میں، 28 و 29 مئی کو بنگلور میں 2 روزہ تربیتی کیمپ اور 30 مئی کو داونگیرے میں ختم ہوگا۔ Conducting training camp for Hajj 2022 in Karnataka
اس موقع پر کرناٹک حج کمیٹی کے رکن محمد کبیر نے بتایا کہ تمام تربیتی کیمپ میں عازمین حج کی سہولیات کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
وہیں دوسری جانب تلنگانہ حج کمیٹی کی جانب سے بھی حج 2022 کے لیے پہلا تربتی کیمپ کا آج انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے حج کمیٹی کے صدر جناب محمد سلیم نے کہا کہ 'حج کو تفریح کا سامان نہ بنائیں اور نہ ہی شہرت کے لیے حج کریں۔ حج کے لیے اخلاص نہایت ضروری ہے۔'