اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ شہر کے جینئس انگلش میڈیم اسکول میں سائنس ایگزیبیشن کا انعقاد - Genius English School

Science Exhibition at Genius English Medium School گلبرگہ شہر کے جینئس انگلش میڈیم اسکول میں سائنس ایگزیبیشن کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں بچوں نے اپنی تخلیقات کے ذریعہ متاثر کیا۔

Science Exhibition at Genius English Medium School
Science Exhibition at Genius English Medium School

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 6:02 PM IST

گلبرگہ شہر کے جینئس انگلش میڈیم اسکول میں سائنس ایگزیبیشن کا انعقاد

گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں جینئس انگلش میڈیم اسکول میں سائنس ایگزیبیشن اور فن فیر پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی کے پرو چانسلر سید علی الحسینی نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنا کافی وقت دیتے ہوئے یہاں تیار کیے گئے سائنس ایگزیبیشن ماڈل کا خود انھوں نے مظاہرہ کر تے ہوئے بچوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس کے ٹیکنالوجی کے اس دور میں بچوں کو ترقی پر لانے کے لیے اور ان کے اندر کچھ کر دکھا نے کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے اس طرح کے پروگرام کرنا بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گلبرگہ میں بی جے پی لیڈر کے خلاف احتجاج

انہوں نے کہا کہ دور جدید کی ٹیکنالوجی کو سمجھنا اور اسے استعمال کر نا ترقی یافتہ سماج کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔ آج یہاں پر بچوں کے اس طرح تیار کیے گئے ماڈل اور ان کے پروجیکٹ کے متعلق دیے جارہے بچوں کے زبانی بیانات کو سن کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہاں پر اسکول کے ٹیچر اور اسٹاف بہت اچھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جس کو دیکھ کر انھوں نے اسکول کے اسٹاف اور ٹیچر کو مبارک باد بھی پیش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details