ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں جشن غوث اعظم اور عرس شریف کے موقع پر سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست کی رہائش گاہ پر نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر سینئر صحافی عزیز سرمست نے کہا کہ اس طرح کے نعتیہ مشاعروں سے اردو ادب کو فروغ ملا ہے، اس لئے ہر برس چشن غوث اعظم و صوفی سرمست کے عرس کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پر نعتیہ مشاعرہ منعقد کرانے کی روایت شروع کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کل اس طرح کے نعتیہ مشاعرہ کی مجالس بہت ہی کم منعقد کی جا رہی ہیں، اس لئے آج کے نوجوانوں میں اردو ادب کا شوق پیدا کرنے کی ضرورت ہے، اسی مقصد سے نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا گیا ہے۔
اس مشاعرے میں گلبرگہ شہر کے مقامی بزرگوں اور بڑی تعداد میں نوجوان شعراء نے شرکت کی جن میں قابل ذکر طور پر ڈاکٹر عتیق اجمل، راشد ریاض، چندہ حسنی اکبر، مبین محمود، اسعد علی انصاری، قاضی انوار، ماجد داغی، سعید مختار دکنی، سراج وجہی، محمد حنیف اور دیگر شعراء نے شرکت کر کے نعتیہ کلام پیش کیے۔