گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں منقبت اور نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس مشاعرہ میں ریاست کرناٹک اور دیگر ریاستوں کے شعراء حضرات نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا اور داد تحسین حاصل کی۔ بتایا گیا ہے کہ عرس حضرت سید شاہ قبول اللہ حسینی خواجہ گنج بخش کے موقع پرنعتیہ ومنقبتی مشاعرہبمقام اندرون حویلی روضہ منورہ خرد گلبرگہ منعقد ہوا۔ جس کی نگرانی سید شاه حسن شبیر محمد محمد الحسینی المعروف عقیل بابا سجادہ نشین حضرت خواجه گنج بخش روضه منوره خرد نے کی۔ سید شاہ ید اللہ حسینی المعروف نظام بابا خلف اکبر و جانشین سجاده نشین روضه منوره خرد گلبرگہ نے اپنے ابتدائی خطاب میں تمام شعراء کرام، نعت خواں و مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام احباب کا اس بابرکت محفل میں استقبال ہے۔ انہوں نے کہا کہ نعت کا لکھنا نعت کا پڑھنا اور نعت کا سننا سب ثواب میں داخل ہے۔ خوش نصیب ہیں وہ شعراء اور نعت خواں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں نعت خوانی کا شرف حاصل کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: