ریاست کرناٹک کے بنگلور میں کورونا وائرس جیسی وباء سے بچاؤ اور روک تھام کے لئے گزشتہ روز سے ریاست بھر میں بیداری مہم چلائی جارہی ہے اور ساتھ ہی دعائیہ مجالس کا بھی اہتمام کیا جارہا یے.
کورونا وائرس سے نجات کے لئے دعائیہ مجلس
کورونا وائرس جیسی وبا سے نجات کے لیے گزشتہ روز بنگلور میں ایک دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا، جس میں انبیاء علیہ السلام اور صحابہ اکرام کے وصیلے سے اس وباء کی دفاع کے لئے دعائیں کی گئیں۔
کہا جاتا ہے کہ صلف و صالحین کے زمانے میں جب بھی دنیا میں کوئی وبا مصیبت یا مہلک بیماری آتی تھی، تو انبیا علیہ السلام اور صحابہ اکرام تبرکات یعنی موئے مبارک، چادر مبارک وغیرہ سے وصیلہ طلب کرکے بیماریوں سے نجات مانگتے تھے .
اسی طرز عمل اور طریقہ پر عمل کرتے ہوئے کورونا وائرس سے نجات کے لئے آج شہر کی معروف دینی و سماجی تنظیم امام احمد رضا موومنٹ کے جانب سے جامعہ گلشن فاطمہ میں ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا،جہاں انبیاء علیہ السلام اور صحابہ اکرام و مجددین کے تبرکات کے وصیلے سے اس وباء کی دفاع کے لئے دعائیں کی گئی۔