بنگلور کے صوفیا اسکول کے احاطے میں سماجی تنظیم Social Organization ایکسس انڈیا Access India کی جانب سے "Awareness on Child Abuse" بچوں پر زیادتی کے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
بچوں کے ساتھ بدسلوکی اور استحصال سے متعلق آگاہی پروگرام منعقد اسکول کے طلبہ، خاص طور پر لڑکیوں کی بڑی تعداد کو اس پروگرام کے ذریعے فزیکل ابیوز، سیکشول ابیوز وغیرہ کے متعلق آگاہ اور گائڈ کیا گیا تاکہ وہ اپنی حفاظت کرسکیں۔
یہ بھی پڑھیں:Awareness Program In Kulgam:محکمہ انکم ٹیکس و سینٹر جی ایس ٹی کی جانب سے بیداری پروگرام
اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے اسکول کے اساتذہ نے بتایا کہ بچے ملک کا مستقبل ہیں Children are the future of the country۔ لہذا بچوں کو تعلیم کی فراہمی کے علاوہ انہیں صحیح گائڈ کرنا اور ان کی حفاظت نہ صرف والدین بلکہ اساتذہ کی بھی ذمہ داری ہے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایکسیس انڈیا کے ذمہ دار مبارک نے بتایا کہ یہ ایک ریاست گیر مہم ہے جس کے تحت کوشش کی جارہی ہے کہ بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر روک لگائی جاسکے۔