بیدر:محمد آصف الدین (مرکزی رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند کرناٹک ) نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'معروف عالم دین اور اسلامی اسکالر مولانا سید جلال الدین عمری کی خدمات میں ان کی تصنیفات قابل ذکر ہیں۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ تحریک اسلامی کی ضرورت اور افادیت پر مولانا مرحوم نے قلم اٹھائی جس کے نتیجے میں ایس ای او کی شکل میں طلبا و نوجوانوں کی ایک ٹیم تشکیل پائی۔ آپ نے ٹیم تیار کی جو آج پورے ملک میں تحریک اسلامی کی قیادت کر رہی ہے۔ Maulana Jalaluddin Umari Demise
محمد آصف الدین نے کہا کہ مولانا سید جلال الدین نے 50 سے زائد کتابیں لکھی۔آپ نے کتابوں کے ذریعے دعوت دین کو پھیلانے اور سمجھانے کی نایاب کوشش کی ہے۔نوجوانوں کے علاوہ آپ نے خواتین کے حقوق پر بھی قلم اٹھایا ہے ۔خواتین کے حوالے سے لکھی گئی آپ کی مشہور کتاب مسلمان عورت اور اس کا مقام کافی مشہور ہے۔ اس کے علاوہ آپ کی کتابیں رسالہ مضامین لوگوں کی زندگی میں نمایاں تبدیلی لانے کا کام کی ہیں۔