اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلور: سماجی کارکن سردار قریشی کی یاد میں تعزیتی اجلاس - اوقافی جائدادوں کے ناجائز قبضوں کے معاملات ہوں یا کوئی اور مسئلہ، وہ ہمیشہ سرگرم رہے

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں معروف سماجی کارکن مرحوم سردار قریشی کی یاد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ہندو، دلت و دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والے رہنما بھی شامل رہے۔

condolence meeting in memory of social activist sardar qureshi in bangalore karnataka
معروف سماجی کارکن مرحوم سردار قریشی کی یاد میں تعزیتی اجلاس

By

Published : Oct 23, 2020, 4:40 PM IST

ریاست کرناٹک کے معروف سماجی کارکن سردار قریشی گذشتہ ہفتے اپنے معبود حقیقی سے جا ملے اور انہیں کی یاد میں آج متعدد سماجی تنظیموں کے اہم ذمہ داران جن میں ہندو، دلت و دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والے رہنما بھی شامل رہے۔ ایک تعزیتی اجلاس کا اہتمام کرکے مرحوم کو یاد کیا گیا۔

معروف سماجی کارکن مرحوم سردار قریشی کی یاد میں تعزیتی اجلاس

سردار قریشی کے متعلق کہا جاتا ہے کہ انہوں نے شہر بنگلور میں 'ٹیپو یونائٹیڈ فرنٹ' تنظیم کا قیام کیا اور شہید ٹیپو سلطان کے عشق و سرور و احتجاجات کی گرمی پیدا کی اور ٹیپو سلطان کی حرمت کی بقا کی خاطر ٹیپو سلطان کے مخالفین کے خلاف ایک مرد آہن بن کر کھڑے رہے۔

معروف سماجی کارکن مرحوم سردار قریشی کی یاد میں تعزیتی اجلاس

یہ بھی پڑھیں: 'نئی تعلیمی پالیسی سے غریب اور پسماندہ طبقات کو تعلیم سے محروم کرنے کی کوشش'

اس موقع پر صوفی ولی با قادری نے بتایا کہ سردار قریشی کی رحلت نہ صرف ملت اسلامیہ بلکہ حق کے لیے لڑنے والوں کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

معروف سماجی کارکن مرحوم سردار قریشی کی یاد میں تعزیتی اجلاس

سماجی کارکن داؤد اقبال نے بتایا کہ مرحوم سردار قریشی کی ساری زندگی مظلوموں کے سماجی انصاف کے لیے جدوجہد میں گزری۔ مرحوم سردار قریشی نے ہمیشہ نا انصافیوں کے خلاف آواز اٹھائی، چاہے وہ حکومت کی عوام مخالف پالیسیاں ہوں، اوقافی جائدادوں کے ناجائز قبضوں کے معاملات ہوں یا کوئی اور مسئلہ، وہ ہمیشہ سرگرم رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details